ابنا: ميجر جنرل فيروز آبادي کا کہنا تھا کہ ايران ہر جارحيت کا پوري طاقت سے جواب دے گاـ انہوں نے کہا کہ اگر واقعي امريکہ اور اسرائيل ايران پر حملہ کرنا چاہتے ہيں تو انہيں بھاري قيمت چکانے کے لئے بھي تيار رہنا چاہئےـ
انہوں نے کہا کہ دشمنوں کو علاقے کي سطح پر اور باہر رونما ہونے والے تغيرات کے سلسلے ميں ايران کي انٹيليجنس مانيٹرنگ کا اندازہ ہے اور جيسے ہي دشمن کوئي اقدام کرنا چاہے گا ہم اسے اچھي طرح سبق سکھا کر يہ بتا ديں گے کہ سب کچھ پہلے ہي سے ہماري نظروں ميں تھاـ
ميجر جنرل فيروز آبادي نے ليبيا ميں ايران کے کيميکل ہتھيار برآمد ہونے کے مغربي ممالک کے الزامات کو بے بنياد قرار ديتے ہوئے کہا کہ ايران کے پاس کبھي بھي کيميائي ہتھيار نہيں تھے اورہمارا ملک تو خود بھي کيميائي ہتھياروں کي بھينٹ چڑھا ہےـ انہوں نے کہا کہ ليبيا کا ڈکٹيٹر معمر قذافي مارا جا چکا ہے لہذا اب مغرب جيسي داستان چاہے گڑھ لے ـ
انہوں نے کہا کہ مغربي ممالک نے اپنے جھوٹ کي قلعي کھلنے کے ڈر سے ہي معمر قذافي کو ہلاک کروا ديا-
........
/169